QR CodeQR Code

خطے میں جنگ کے پھیلنے کا خطرہ حقیقی ہے، اردن

22 Apr 2024 21:05

غزہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے آج پیر کو خانیونس کے "ناصر" اسپتال پر حملے کے دوران صیہونی حکومت کے گھناؤنے جرائم سے ایک اور پردہ اٹھایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اردن کے وزیر خارجہ نے پیر کے روز خبردار کیا کہ غزہ میں اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے سائے میں جنگ کے پھیلںے کا حقیقی خطرہ ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے پیر کو خطے میں جنگ کے خطرے سے خبردار کیا۔ انہوں نے یہ الفاظ جرمنی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہے، انہوں نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ الصفدی نے مزید کہا کہ جنگ پھیلنے کا خطرہ حقیقی ہے اور یہ خظرہ غزہ پر اسرائیل کے تجاوزات کے تسلسل سے بڑھ رہا ہے۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم بدستور جاری ہیں۔

غزہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے آج پیر کو خانیونس کے "ناصر" اسپتال پر حملے کے دوران صیہونی حکومت کے گھناؤنے جرائم سے ایک اور پردہ اٹھایا ہے۔ العربی نیوز چینل نے اس دفتر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی فوجیوں کے حملے کے وقت ناصر اسپتال میں موجود دو ہزار افراد کی سرنوشت ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ حماس کی اس تنظیم نے کہا کہ اس اسپتال سے صرف ایک اجتماعی قبر میں 73 شہداء کی لاشیں نکالی گئیں، یاد رہے کہ گذشتہ چار دنوں میں اس اسپتال سے 283 شہداء کی لاشیں نکالی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 1130417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130417/خطے-میں-جنگ-کے-پھیلنے-کا-خطرہ-حقیقی-ہے-اردن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org