QR CodeQR Code

خانیونس و رفح پر صیہونی حملے، 26 فلسطینی شہری شہید

22 Apr 2024 22:16

غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں پر غاصب اسرائیلی رژیم کے تازہ ہوائی حملوں میں 16 خواتین و بچوں سمیت کم از کم 26 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنے نئے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے باعث مزید دسیوں فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مغرب میں واقع المواصی محلے کے ایک گھر سمیت رفح میں 2 دیگر رہائشی مکانوں پر بھی حملہ کیا ہے جس سے 16 خواتین و بچوں سمیت کم از کم 26 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس سے فلسطینی شہداء کی کل تعداد 34 ہزار 97 ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1130418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130418/خانیونس-رفح-پر-صیہونی-حملے-26-فلسطینی-شہری-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org