QR CodeQR Code

یورپی یونین کیجانب سے آج ایران کے بارے اجلاس منعقد کیا جائیگا

22 Apr 2024 22:22

یورپی یونین نے اعلان کیا ہیکہ اسکے وزرائے خارجہ آج لکسمبرگ میں ملاقات کرینگے جسمیں یوکرائن کے ہوائی دفاع کو مضبوط بنانے اور ایران کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا


اسلام ٹائمز۔ عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ آج لکسمبرگ میں منعقد ہونے والے اپنے ایک اجلاس میں سوڈان میں جنگ پر بات کریں گے تاہم ان کی توجہ کا اہم مرکز یوکرائن اور مغربی ایشیائی خطہ ہو گا۔

روئٹرز کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ آج ہونے والی اپنی میٹنگ میں ایران پر پابندیوں کے جاری رکھے جانے کی مدت کے بارے معاہدے پر بات چیت کریں گے۔
 

یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ جب یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے بلکہ یورپی یونین نے قبل ازیں بھی انسانی حقوق کے مبینہ مسائل اور یوکرائنی جنگ میں استعمال کے لئے روس کو مبینہ ایرانی میزائلوں کی فراہمی کے الزامات سمیت مختلف حیلوں بہانوں سے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔

یورپی سفارتکاروں کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک ایران کے روزافزوں میزائل پروگرام کے خلاف بھی نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1130426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130426/یورپی-یونین-کیجانب-سے-آج-ایران-کے-بارے-اجلاس-منعقد-کیا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org