QR CodeQR Code

ایرانی صدر کو تحفہ، اسلام آباد کی الیونتھ ایونیو شاہراہ کو ایران ایونیو کا نام دیدیا گیا

22 Apr 2024 19:25

اسلام آباد کی الیونتھ ایونیو شاہراہ کو ایران ایونیو کا نام دیدیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے 20 اپریل کو شاہراہ ایران کے نام سے منسوب کرنے کی وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک ایران دوستی کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا مشن، حکومت پاکستان نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر بڑا تحفہ دے دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک کو پڑوسی ملک ایران کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، کابینہ نے 21 اپریل کو وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ نے منظوری کے بعد سی ڈی اے حکام کو مراسلہ لکھ دیا، جس کے مطابق الیونتھ ایونیو سڑک کا نیا نام "ایران ایونیو" رکھ دیا گیا۔ سی ڈی اے کے مطابق منصوبے کا نام ایران سے منسوب کرنے کے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ ایران کے نام سے منسوب کر دی گئی۔ اسلام آباد کی الیونتھ ایونیو شاہراہ کو ایران ایونیو کا نام دے دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے 20 اپریل کو شاہراہ ایران کے نام سے منسوب کرنے کی وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دی۔ وزارت داخلہ نے منظوری کے بعد سی ڈی اے حکام کو مراسلہ لکھ دیا۔ خیال رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1130463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130463/ایرانی-صدر-کو-تحفہ-اسلام-آباد-کی-الیونتھ-ایونیو-شاہراہ-ایران-کا-نام-دیدیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org