QR CodeQR Code

خواتین کی خود مختاری کا مطلب اپنی ثقافت کو محفوظ رکھنا ہے، ایرانی خاتون اول

23 Apr 2024 20:59

ایرانی خاتون اول نے یہ بھی کہا کہ یہ دورہ پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔پاکستان اور ایران صرف ہمسایہ ملک ہی نہیں بلکہ ایک اچھے دوست بھی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ علم الہٰدی نے کہا ہے کہ خواتین کی خود مختاری کا مطلب اپنی ثقافت کو محفوظ رکھنا ہے۔ خاتون اول ایران نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہیں یادگار بھی پیش کی گئی۔
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہٰدی  ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں یادگار وصول کر رہی ہیں - فوٹو: اے پی پی
اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر جمیلہ علم الہٰدی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی دوطرفہ تعلقات ہیں۔ ایران تعلقات، تجارت، رابطے اور توانائی میں تعاون بڑھانے کا عظیم ایجنڈا رکھتا ہے۔

ڈاکٹر جمیلہ علم الہٰدی نے کہا کہ عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا ایک عظیم ایجنڈا رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادتوں کو علاقائی، عالمی پیش رفت اور دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا ہوگا۔ ایرانی خاتون اول نے یہ بھی کہا کہ یہ دورہ پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ پاکستان اور ایران صرف ہمسایہ ملک ہی نہیں بلکہ ایک اچھے دوست بھی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1130618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130618/خواتین-کی-خود-مختاری-کا-مطلب-اپنی-ثقافت-کو-محفوظ-رکھنا-ہے-ایرانی-خاتون-اول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org