QR CodeQR Code

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

24 Apr 2024 13:21

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزرا کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر چھول چڑھائے اور فاتحہ خوانہ کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے وزرا کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر چھول چڑھائے اور فاتحہ خوانہ کی۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے اور ملک خداداد کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لیا، نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے عہد کیا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1130775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130775/وزیراعظم-شہباز-شریف-ایک-روزہ-دورے-پر-کراچی-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org