QR CodeQR Code

مارگالیوت پر حزب اللہ لبنان کا شدید میزائل حملہ

24 Apr 2024 21:16

لبنانی مزاحمتی تحریک نے غیرقانونی یہودی بستی مارگالیوت (هونين) کو شدید میزائل کا نشانہ بنایا ہے


اسلام ٹائمز۔ مرکز اطلاعات فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غیرقانونی یہودی بستی مارگالیوت پر درجنوں کاتیوشا میزائلوں کے ساتھ وسیع حملہ کیا ہے۔
 
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے بھی اطلاع دی ہے کہ اس کے مزاحمتکاروں نے جنین میں غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں انجام پانے والے فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے جواب میں شہر الجلیل کے شمال میں واقع مارگالیوت نامی غیر قانونی یہودی بستی کو درجنوں کاتیوشا میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ دشمن اسرائیلی فوجیوں کو المنارہ کی اس عمارت میں نشانہ بنایا گیا ہے کہ جہاں وہ تعینات تھے۔

اس بارے حزب اللہ کے عسکری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ غزہ پر مسلط کردہ غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جنگ کے اب تک کے 200 ایام کے دوران لبنان، یمن و عراق کے حمایتی محاذوں کی جانب سے 1 ہزار 998 مزاحمتی کارروائیاں انجام دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1130867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130867/مارگالیوت-پر-حزب-اللہ-لبنان-کا-شدید-میزائل-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org