QR CodeQR Code

بلوچستان، کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگا

24 Apr 2024 21:50

بارشوں کے نئے اسپیل سے تغیانی اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جسکے باعث ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں 25 سے 27 اپریل تک مزید بارشوں کا عندیہ دے دیا۔ ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ایک اور مغربی سسٹم داخل ہوگیا ہے۔ جس کے باعث 25 سے 27 اپریل کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، کوہلو، سبی اور بارکھان سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا ہے تاکہ بروقت اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں ڈی سی کوئٹہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔


خبر کا کوڈ: 1130874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130874/بلوچستان-کل-سے-بارشوں-کے-نئے-سلسلے-کا-آغاز-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org