بائیڈن کے حلیف سینیٹر کا بھی جنگ غزہ کے بارے مذموم امریکی موقف پر شدید احتجاج
24 Apr 2024 23:05
ڈیموکریٹ امریکی سینیٹر نے اعلان کیا ہیکہ جنگ غزہ میں تل ابیب کو واشنگٹن کی اندھی امداد، امریکی خارجہ پالیسی کے اہداف کے کھلم کھلا خلاف ہے جبکہ فلسطینی عوام کے موروثی حقوق کے تحفظ کے بغیر اسرائیل کے لوگ بھی کبھی محفوظ نہیں رہ سکتے!!
اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹ میں ریاست ورمونٹ کے نمائندے ڈیموکریٹ سینیئر پیٹر ویلچ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کو تباہ کرنے کے لئے نیتن یاہو کو گولہ بارود ارسال کرنا سراسر غلط اقدام ہے!
اپنے ایک بیان میں پیٹر ویلچ کا کہنا تھا کہ اس بل سے میری مخالفت کی اصلی وجہ غزہ پر مسلط کردہ انسانیت سوز جنگ ہے۔
اپنے بیان میں امریکی سینیٹر نے لکھا کہ اس بل میں اسرائیل کو جارحانہ فوجی امداد فراہم کرنے کے لئے امریکی ٹیکس دہندگان کی اربوں ڈالر کی رقوم شامل ہیں جبکہ میں نے کئی بار کہا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کو گولہ بارود بھیجنا، تاکہ وہ اُسے غزہ کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کرے، ہماری خارجہ پالیسی کے مقاصد کے سراسر خلاف ہے!
خبر کا کوڈ: 1130891