QR CodeQR Code

نکاح سے قبل دلہن کو رضا مندی ظاہر کرنے کی مکمل آزادی حاصل

25 Apr 2024 00:25

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا اگر نکاح نامے کی شرائط و ضوابط یا کسی انٹری یا کالم میں ابہام یا شک ہو تو اس کا فائدہ بیوی کو ملے گا۔ اگر دلہن کی بامعنی مشاورت کے بغیر نکاح نامے کے کالمز کوئی اور پُر کرے تو اسے دلہن کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ نکاح نامے میں شرائط و ضوابط طے کرنے سے قبل دلہن کو رضا مندی ظاہر کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا اگر نکاح نامے کی شرائط و ضوابط یا کسی انٹری یا کالم میں ابہام یا شک ہو تو اس کا فائدہ بیوی کو ملے گا۔ اگر دلہن کی بامعنی مشاورت کے بغیر نکاح نامے کے کالمز کوئی اور پُر کرے تو اسے دلہن کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا یہ طے شدہ قانون ہے کہ معاہدے میں کوئی ابہام ہو تو اسے فریقین کے اصل ارادے سے طے کیا جاتا ہے۔ عدالتوں کو مدنظر رکھنا چاہئے کہ کیا شرائط و ضوابط طے کرنے سے قبل دلہن کو رضامندی ظاہر کرنے کی مکمل آزادی تھی۔فیصلے میں کہا گیا کسی ابہام کو اس وقت تک اہلیہ کیخلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا جب تک امکانات کے توازن کے اس اصول پر جانچا نہ جائے۔


خبر کا کوڈ: 1130908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130908/نکاح-سے-قبل-دلہن-کو-رضا-مندی-ظاہر-کرنے-کی-مکمل-ا-زادی-حاصل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org