QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی میں مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے بچہ جاں بحق، تین افراد زخمی

11 Nov 2011 15:39

اسلام ٹائمز:شرپسندوں نے سیکورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے بعد فورسز نے مشتبہ ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ کی، ایک مارٹر گولہ آبادی پر آ گرا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے تین سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، شدت پسندوں کی جانب سے نالہ ملک دین خیل کے علاقہ غنڈی سے سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر فائر کیا گیا جس کے بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، سیکورٹی فورسز نے جواب میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی اس دوران دو مارٹر گولے شیر حیدر نامی شخص کے مکان پر گر گئے جس سے شیر حیدر کا تین سالہ پوتا اقرار شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہوگیا جبکہ شیر حیدر اس کی بہو زوجہ رحیم گل اور عیسیٰ خان شدیدزخمی ہو گئے، جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زوجہ رحیم گل کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 113094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/113094/خیبر-ایجنسی-میں-مکان-پر-مارٹر-گولہ-گرنے-سے-بچہ-جاں-بحق-تین-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org