QR CodeQR Code

کوئٹہ، غلط انجیکشن لگانے سے نوجوان جانبحق، ڈاکٹر فرار، ڈسپنسر گرفتار

25 Apr 2024 10:50

پولیس ذرائع کے مطابق آرچر روڈ کے نجی کلینک میں چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے نوجوان کو انجیکشن لگانے کا کہا، جسکے بعد نوجوان کی جان چلی گئی۔ ڈاکٹر واقعہ کے بعد فرار ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ غلط انجیکشن لگانے سے کوئٹہ کے نجی کلینک میں نوجوان کی جان چلی گئی، جس کے بعد ڈاکٹر اور عملہ فرار ہو گیا، جبکہ ڈسپنسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آرچر روڈ پر واقع نجی کلینک میں ترین روڈ کا رہائشی فضل محمد اپنے نوجوان بیٹے فدا محمد کو علاج کے غرض سے لایا۔ جہاں ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد محمد نواز نامی ڈسپنسر کو نوجوان کو انجیکشن لگانے کو کہا۔ ڈسپنسر کے انجیکشن لگانے کے بعد نوجوان کی حالت غیر ہو گئی اور وہ کچھ ہی لمحوں میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ مذکورہ واقعہ کے بعد ڈاکٹر اور نجی کلینک کا عملہ فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے انجیکشن لگانے والے ڈسپنسر محمد نوز کو گرفتار کر لیا ہے۔ مبینہ طور پر ڈسپنسر کے غلط انجیکشن لگانے سے نوجوان کی جان چلی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1130970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130970/کوئٹہ-غلط-انجیکشن-لگانے-سے-نوجوان-جانبحق-ڈاکٹر-فرار-ڈسپنسر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org