QR CodeQR Code

پاکستان افغانستان میں امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم

11 Nov 2011 16:11

اسلام ٹائمز: اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور بھارت کا معاہدہ، پاکستان سے تعلقات پر اثرانداز نہیں ہو گا، پاکستان اور افغانستان اچھے ہمسائے کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مالدیپ میں افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر داخلہ رحمان ملک اور بابر غوری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے افغان صدر کو بتایا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔ اس موقع پر صدر کرزئی نے کہا کہ افغانستان اور بھارت کا حالیہ معاہدہ پاکستان کے ساتھ پائیدار تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو گا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ برہان الدین کے قتل کی تحقیقات میں بھی تعاون کریں گے۔ اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور بھارت کا معاہدہ، پاکستان سے تعلقات پر اثرانداز نہیں ہو گا، پاکستان اور افغانستان اچھے ہمسائے کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 113099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/113099/پاکستان-افغانستان-میں-امن-عمل-کی-حمایت-جاری-رکھے-گا-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org