QR CodeQR Code

پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

25 Apr 2024 22:29

غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے قومی ذخائر 7 ارب 98 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے قومی ذخائر 7 ارب 98 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 29 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1131138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131138/پاکستانی-زرمبادلہ-کے-ذخائر-میں-9-کروڑ-30-لاکھ-ڈالر-کی-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org