QR CodeQR Code

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، سندھ نے معاملہ وفاق کے سامنے اٹھا دیا

25 Apr 2024 22:35

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے غریب عوام پریشان ہیں، ان کو حیسکو اور سیپکو کی نااہلی پر نہیں چھوڑ سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھایا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزارت بجلی کے زیر استعمال حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے غریب عوام پریشان ہیں، ان کو حیسکو اور سیپکو کی نااہلی پر نہیں چھوڑ سکتے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر توانائی نے لائن لاسز اور نان پیمنٹ کے ایشوز اٹھائے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاق کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے، صوبائی اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ فریقین میں اتفاق ہوا کہ کمیٹیوں سے واپڈا اور صارفین کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ ملاقات میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 1131140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131140/غیر-اعلانیہ-لوڈشیڈنگ-سندھ-نے-معاملہ-وفاق-کے-سامنے-اٹھا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org