ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی وجہ سے پاک ایران تعلقات مزید استوار ہوں گے، حمزہ شاہد خان
25 Apr 2024 22:36
ایرانی صدر کے تین روزہ کامیاب دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان فورم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے پایہ تکمیل تک پہنچ گئے تو غریب قوم کو سستی گیس، بجلی اور معیشت کے استحکام کے لیے اچھی خبریں ملیں گی، صرف یہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے حکمرانوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع ملے گا۔
اسلام ٹائمز۔ سب سے پہلے پاکستان فورم کے مرکزی چیئرمین حمزہ شاہد خان نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کی وجہ سے پاک ایران تعلقات مزید استوار ہوں گے اور اقتصادی معاشی معاہدوں کے دور رس نتائج سامنے ائیں گے، غریب قوم کو سستی گیس، بجلی اور معیشت کے استحکام کے لیے کیے گئے معاہدے لائق تحسین ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے حکمرانوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر زور دیا جائے پاکستان ایک پر امن ملک ہے جہاں پر سرمایہ کاری کی وجہ سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا اور وطن عزیز پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 1131141