QR CodeQR Code

 امریکہ و اسرائیل گٹھ جوڑ امت مسلمہ کے امن کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہے، محمد سعید 

25 Apr 2024 23:04

ملتان سے جاری بیان میں بین المذاہب امین کمیٹی کے مرکزی وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ  امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لیے سنجیدگی سے کردار ادا کرے، فلسطین کشمیر سمیت دنیا بھر میں مظلوم طبقات کا قتل عام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آج ہر مسلم آنکھ اشکبار ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ بین المذاہب امن کمیٹی کے مرکزی وائس چیئرمین محمد سعید کی کال پر جمعتہ المبارک کو ملتان سمیت ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا، نماز جمعہ کے اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی اور اقوام متحدہ، او ائی سی کو غزہ جنگ بندی کے لیے یادداشت پیش کی جائیں گی، اس سلسلے میں بین المذاہب امن کمیٹی کے مرکزی وائس چیئرمین محمد سعید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لیے نماز جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعائیں کریں، امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لیے سنجیدگی سے کردار ادا کرے کیونکہ امریکہ و اسرائیل گٹھ جوڑ امت مسلمہ کے امن کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہے جس کی وجہ سے آج پوری دنیا کے مسلمان شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ اسی لیے آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ امت مسلمہ صیہونی قوتوں کے خلاف یکجا ہو جائے جو بالخصوص امت مسلمہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، فلسطین، کشمیر سمیت دنیا بھر میں مظلوم طبقات کا قتل عام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آج ہر مسلم آنکھ اشکبار ہے، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے پوری پاکستانی قوم کو پاک فوج، سیکورٹی اداروں، پولیس پر فخر ہے جو امن کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1131146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131146/امریکہ-اسرائیل-گٹھ-جوڑ-امت-مسلمہ-کے-امن-کو-پارہ-کرنے-درپے-ہے-محمد-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org