QR CodeQR Code

کراچی میں 1000 ایکڑ پر قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی لگائی جائیگی

25 Apr 2024 23:31

منڈی کے باضابطہ آغاز سے قبل ہی ملک کے مختلف حصوں سے جانوروں کی کراچی کا آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی قربانی کے جانوروں کی منڈی تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر لگائی جائے گی۔ منڈی کیلئے تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر ایک ہزار ایکڑ رقبے کا انتخاب کر لیا گیا۔ مویشی منڈی میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کئے جائیں گے۔ مویشیوں کی صحت کی تصدیق کیلئے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ منڈی کے باضابطہ آغاز سے قبل ہی ملک کے مختلف حصوں سے جانوروں کی کراچی کا آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مرکزی منڈی کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں سالوں سے قائم مویشی منڈی میں بھی رونق بڑھ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1131152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131152/کراچی-میں-1000-ایکڑ-پر-قربانی-کے-جانوروں-کی-مرکزی-منڈی-لگائی-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org