QR CodeQR Code

مسعود شریف پی ٹی آئی میں شامل، سیاسی جماعتیں تحریک انصاف سے خوفزدہ ہیں، عمران خان

11 Nov 2011 18:09

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ آئی بی کے سابق سربراہ نے الزام عائد کیا کہ اے این پی نے پختونوں کے خون کا سودا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بینظیر بھٹو کی زندگی میں انہوں نے پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ مسعود شریف خٹک پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ صدر زرداری کی نگرانی میں شفاف الیکشن ہو سکتے ہیں اور نہ ہی زرداری اور نواز شریف کبھی اپنے اثاثے ظاہر کرینگے، انہوں نے کہا کہ موقع پرست تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن گدھے اور گھوڑے کا فرق کیا جائے گا، کرپٹ سیاستدانوں کے لیے تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انقلاب کو اب کوئی نہیں روک سکتا اور الطاف حسین کے خلاف ثبوت سکاٹ لینڈ یارڈ کو دے دئیے گئے ہیں لیکن حکومت گواہ کو برطانیہ نہیں جانے دے رہی۔
دیگر ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو مسعود شریف خٹک تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ تبدیلی کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ اسلام آباد میں عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ مسعود شریف نے الزام عائد کیا کہ اے این پی نے پختونوں کے خون کا سودا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بینظیر بھٹو کی زندگی میں انہوں نے پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دیا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ میڈیا نے عوام میں شعور پیدا کیا، تبدیلی ناگزیر ہے۔ کسی جماعت نے ملک کی حالت نہیں بدلی۔


خبر کا کوڈ: 113118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/113118/مسعود-شریف-پی-ٹی-آئی-میں-شامل-سیاسی-جماعتیں-تحریک-انصاف-سے-خوفزدہ-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org