QR CodeQR Code

پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکہ

26 Apr 2024 02:43

واشنگٹن ڈی سی میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان نے کہا کہ ہمارا پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کا مضبوط رشتہ ہے اور ہم اسے مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کا مضبوط رشتہ ہے اور ہم اسے مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ سکھ راہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے، وہی اس پر تبصرہ کر سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1131194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131194/پاکستان-اہم-ترین-شراکت-داروں-میں-سے-ایک-ہے-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org