0
Tuesday 8 Sep 2009 13:37

احمدی نژاد کا صدر اوباما کو میڈیا پر مباحثہ کا چیلنج

احمدی نژاد کا صدر اوباما کو میڈیا پر مباحثہ کا چیلنج
تہران:ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے امریکی صدر اوباما کو عالمی معاملات پر میڈیا پر مباحثے کیلئے چیلنج کر دیا جبکہ انہوں نے اپنے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران آئی اے ای اے کے تعاون سے اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ وہ صدر اوباما کے ساتھ عالمی معاملات پر میڈیا پر مباحثہ کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سابق صدر بش کو بھی چیلنج کیا تھا اور اب صدر اوباما سے بھی یہی کہتا ہوں جو کہ میرے خیال میں عالمی معاملات کے حل کیلئے بہترین راستہ ہے۔ ایک سوال پر ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا اور اپنے بنیادی حق پر کبھی مذاکرات نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر سے ہمارے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے ،ہم عالمی قواعد و ضوابط اور آئی اے ای اے کے ساتھ قریبی تعاون سے اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران عالمی طاقتوں کو اپنا علیحدہ سے تجاویز پر مشتمل پیکیج پیش کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے اور ایٹمی پھیلاﺅ سے روکتے ہوئے تمام ممالک کے ایٹمی توانائی کے پرامن مقاصد کے استعمال کے حق پر بات کرنے کو تیار ہے۔ اس موقع پر صدر احمدی نژاد نے مزید کہا کہ ایران میں حالیہ صدارتی انتخاب سے ملک اور عوام کی ترقی میں مزید اضافہ ہوا ہے ،صدارتی انتخاب ایرانی قوم کیلئے درست سمت میں قدم تھا تاکہ ہمارا ملک اہم مقاصد حاصل کر سکے۔



خبر کا کوڈ : 11312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش