QR CodeQR Code

ایران سے اچھے تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں، شہنیلہ خانزادہ

26 Apr 2024 16:56

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ صدر زرداری نے پچھلی صدارت میں ایران سے گیس پائپ لائن کا تاریخی معاہدہ کیا جس پر اب عمل درآمد کی ضرورت ہے، جس سے عوام کو گیس کی تکلیف اور بحران سے نجات مل جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ ایران سے اچھے تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں اور ملک کو بحران سے نکالنے میں معاون ہوں گے، صدر زرداری نے گیس پائپ لائن کا معاہدہ پچھلے دور میں کرایا تھا اب عمل کا وقت ہے، قائد عوام نے ایران سے دوستی کا آغاز کیا، اب پی پی پی بھی اسکی پیش رو ہے جبکہ صدر زرداری نے پچھلی صدارت میں ایران سے گیس پائپ لائن کا تاریخی معاہدہ کیا جس پر اب عمل درآمد کی ضرورت ہے، جس سے عوام کو گیس کی تکلیف اور بحران سے نجات مل جائے گی، ہماری خوش نصیبی ہے کہ صدر زرداری کے دور میں ایرانی صدر کا فقید المثال استقبال اور انکی کراچی میں مصروفیات اور اہمیت اور کراچی سے واپسی ایک اعزاز ہے۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو کرائسس سے نکالنے کے لئے جرات مندانہ فیصلے کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 1131261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131261/ایران-سے-اچھے-تعلقات-خطے-کے-مفاد-میں-ہیں-شہنیلہ-خانزادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org