QR CodeQR Code

ایف بی آر کے 12 اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

26 Apr 2024 20:36

ذرائع کے مطابق گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران کو عہدوں سے فارغ کر کے خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں، ایف بی آر نے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 12 اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران کو عہدوں سے فارغ کرکے خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں، ایف بی آر نے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر کسٹمز اکاؤنٹنگ مکرم جاہ انصاری، ممبر آئی آر پالیسی آفاق قریشی کی خدمات بھی ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں، ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی، شاہ بانو خان ڈی جی آئی او سی او کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا۔

ڈاکٹر فرید اقبال قریشی ممبر کسٹمز آپریشن، طارق مصطفیٰ خان اکاؤنٹنگ ممبر اوراحمد رؤف ڈی جی لاء اینڈ پراسیکیوشن کی خدمات ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں، حیدر علی دھریجہ چیف کمشنر کراچی کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اعظم شیخ ڈی جی انٹرنل آڈٹ، چیف کلکٹر اپریزمنٹ کراچی محمد سلیم ،چیف کمشنر آر ٹی او کراچی ٹو عبد الوحید اوکیلی، چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد خورشید مروت کی خدمات بھی ممبر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 1131314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131314/ایف-بی-ا-ر-کے-12-اعلی-افسران-کو-عہدوں-سے-ہٹا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org