QR CodeQR Code

عالمی یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان

26 Apr 2024 21:13

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی بروز بدھ نجی اداروں کے علاوہ سندھ حکومت کے تحت تمام ادارے اور محکمے بند رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے یومِ مزدور کی مناسبت سے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے لیبر ڈے کے موقع پر یکم مئی کو صوبہ بھر میں ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی بروز بدھ نجی اداروں کے علاوہ سندھ حکومت کے تحت تمام ادارے اور محکمے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ یکم مئی کو یوم مزدور کی مناسبت سے سرکاری و نجی سطح پر اور مزدور یونینز و دیگر انسانی حقوق تنظیموں کے تحت مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں مزدوروں اور محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں مزدور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں مزدور اور محنت کش بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1131319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131319/عالمی-یوم-مزدور-سندھ-میں-یکم-مئی-کو-عام-تعطیل-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org