QR CodeQR Code

امریکی پابندیوں کی کوئی اہمیت نہیں

سید ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل تھا، اسحاق ڈار

26 Apr 2024 21:49

پارلمینٹ کے باہر صحافیوں کیساتھ اپنی ایک گفتگو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم وہ انجام دیں گے، جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹر "اسحاق ڈار" نے پارلمینٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل تھا۔ حکومت جلد ہی اپوزشین رہنماؤں کو اس دورے کی تفصیلات اور کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کرے گی۔ انہوں نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں کہا کہ ہمیں اس بارے میں کچھ بھی چھپانے کی ضرورت نہیں۔ اگر دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیاں ختم نہ ہوتیں تو سید ابراہیم رئیسی، پاکستان کا دورہ کیوں کرتے۔ ایرانی صدر کے دورے کے اختتام کے موقع پر مشترکہ بیان میں گیس پائپ لائن کے بارے میں گفتگو نہ ہونے پر پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ اصلی بات یہ ہے کہ ہم امریکی پابندیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔

انہوں نے اس امر کی جانب زور دیا کہ جو کچھ پاکستان کے مفاد میں ہوگا، ہم وہ انجام دیں گے۔ اسحاق ڈار نے امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی رپورٹ کے بارے میں کہا کہ ہم نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے اور اس حوالے سے مناسب جواب بھی دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کو اہم اور کامیاب قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تہران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے پُرامید ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1131339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131339/سید-ابراہیم-رئیسی-کا-دورہ-پاکستان-نہایت-اہمیت-حامل-تھا-اسحاق-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org