QR CodeQR Code

یمن کیجانب سے اسرائیلی بحری جہاز پر میزائل و ڈرون حملے

26 Apr 2024 22:27

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے خلیج عدن میں ایک اسرائیلی بحری جہاز پر میزائلوں و ڈرون طیاروں کی مدد سے انجام پانیوالے تازہ حملے کا اعلان کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی میزائل فورسز نے خلیج عدن میں ایم ایس سی ڈارون (MSC DARWIN) نامی ایک اسرائیلی بحری جہاز پر متعدد میزائل و ڈرون طیاروں کے ساتھ حملہ کیا ہے۔

جنرل یحیی سریع نے واضح کیا کہ یمنی مسلح افواج اسرائیلی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو روکتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گی۔

انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ یمنی مسلح افواج کی مزاحمتی کارروائیاں اسرائیلی جارحیت اور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 1131349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131349/یمن-کیجانب-سے-اسرائیلی-بحری-جہاز-پر-میزائل-ڈرون-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org