QR CodeQR Code

حماس کیساتھ معاہدے کیصورت میں اسرائیل کیجانب سے رفح پر حملے سے دستبرداری کی پیشکش

26 Apr 2024 22:29

صیہونی میڈیا کیمطابق غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے جنگبندی سے متعلق فلسطینی مزاحمتی محاذ کے ترلے کرتے ہوئے اعلان کیا ہیکہ اگر حماس معاہدے پر رضامند ہو جاتی ہے تو وہ "رفح پر حملے" سے دستبرداری کا اعلان کر دیگی


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت (Yedioth Aharonot) نے صیہونی حکام سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور جنگبندی کا معاہدہ طے پا جاتا ہے تو تل ابیب رفح پر حملے کے اپنے ارادے پر نظر ثانی کرنے کو تیار ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دوسری جانب صیہونی ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ "اسرائیل جنگ جاری رکھنے کے اپنے ارادے سے ذرہ برابر پیچھے نہیں ہٹے گا!"

واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب عبرانی زبان کے میڈیا نے قبل ازیں دعوی کیا تھا کہ اسرائیل معاہدے کے تحت اپنی عقب نشینی کے مقابلے میں کم از کم 40 قیدیوں کی رہائی کے اپنے سابقہ ​​مطالبے سے دستبردار ہو گیا ہے۔

ادھر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی قبل ازیں بارہا زور دیا ہے کہ وہ صرف اسی صورت میں قیدیوں کے تبادلے پر راضی ہو گی کہ جب غاصب صیہونی رژیم اسرائیل جنگ کے خاتمے اور غزہ سے اپنے مکمل انخلاء کا اعلان کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1131350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131350/حماس-کیساتھ-معاہدے-کیصورت-میں-اسرائیل-کیجانب-سے-رفح-پر-حملے-دستبرداری-کی-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org