غزہ میں امدادی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی ہے، امریکی دعوی
26 Apr 2024 22:30
امریکی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہیکہ بائیڈن انتظامیہ نے غزہ میں "انسانی امداد" پہنچانے کیلئے سمندر میں ایک "عارضی گھاٹ" کی تعمیر شروع کر دی ہے
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "انسانی امداد" پہنچانے کے لئے وہاں عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی ہے جبکہ امریکہ کا دعوی ہے کہ اس عارضی گھاٹ کی تعمیر کا مقصد غزہ کی جنگ زدہ آبادی تک "انسانی امداد" کے 150 ٹرکوں کو پہنچانا ہے۔
امریکی چینل سی این این نے ایک اعلی امریکی فوجی عہدیدار سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن مئی کے شروع میں غزہ کے لئے انسانی امداد کی ترسیل شروع کرنے پر تیار ہو جائے گا۔ اس امریکی اہلکار کے دعوے کے مطابق یہ امداد یومیہ 90 ٹرکوں سے شروع ہوگی اور پھر تیزی سے بڑھ کر 150 ٹرک یومیہ تک پہنچ جائے گی۔
غزہ میں جاری غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کی اولین حامی امریکی صدر جو بائیڈن کی کابینہ نے مارچ میں اس بندرگاہ کی تعمیر سے متعلق اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1131352