QR CodeQR Code

اسرائیل مخالف طلبہ تحریک کینیڈا کی یونیورسٹیوں تک پھیل گئی

26 Apr 2024 22:31

غزہ میں فلسطینی شہریوں کیخلاف گذشتہ 7 ماہ سے جاری اسرائیلی جنگی جرائم پر طلبہ احتجاجی تحریک، امریکی یونیورسٹیوں میں "کریک ڈاؤن" کیبعد اب کینیڈا کی یونیورسٹیوں تک بھی پھیل چکی ہے


اسلام ٹائمز۔ امریکی چینل این بی سی نیوز نے اعلان کیا ہے کہ نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری اسرائیلی جنگی جرائم پر طلبہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے اب نارتھ ویسٹرن، جارج واشنگٹن، ہارورڈ، براؤن، دی یونیورسٹی آف مشی گن، میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT)، کیلیفورنیا اسٹیٹ اور پولی ٹیکنیک یونیورسٹی ہمبولڈ کیلیفورنیا سمیت امریکہ و کینیڈا کے 40 سے زائد کالجوں و یونیورسٹیوں میں احتجاجی خیمے لگ گئے ہیں۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کہ جہاں امریکی پولیس نے گذشتہ شب فلسطین کے حامی 93 طلبہ مظاہرین کو گرفتار کیا تھا، نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ سکیورٹی خدشات کے باعث (21 مئی کو منعقد ہونے والی) گریجویشن کی مرکزی تقریب کو منسوخ کر دے گی۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ لگتا ایسا ہے کہ وہ طلبہ احتجاجی تحریک کہ جو کولمبیا یونیورسٹی سے شروع ہوئی جب اس یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے احتجاج کے لئے صرف 1 خیمہ لگایا تھا جبکہ پولیس نے طلبہ کے احتجاجی اجتماعات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا تاہم اس کارروائی نے الٹا نتیجہ دیا اور طلبہ مظاہرے شدت اختیار کر گئے تھے، اب کینیڈا تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ طلباء کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹیاں غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو آگے بڑھانے میں ملوث کسی بھی کمپنی کے ساتھ اپنا تعاون فی الفور ختم کریں!


خبر کا کوڈ: 1131354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131354/اسرائیل-مخالف-طلبہ-تحریک-کینیڈا-کی-یونیورسٹیوں-تک-پھیل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org