QR CodeQR Code

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ میں ریڈکراس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ، متعدد پناہ گزین شہید و زخمی

26 Apr 2024 22:35

فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہیکہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے مغربی غزہ میں واقع ریڈ کراس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے جسکے نتیجے میں وہاں پناہ لینے والے متعدد فلسطینی شہری شہید و زخمی ہو گئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ شہر کے مغرب میں الوحدہ اسٹریٹ پر الرمل کلینک کے بالمقابل واقع ریڈ کراس کے ہیڈ کوارٹر پر آج دوپہر کے وقت حملہ کیا گیا ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اس ہیڈکوارٹر میں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے جبکہ صیہونی لڑاکا طیاروں کے حملے کے نتیجے میں متعدد پناہ گزین شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

بعض فلسطینی ذرائع نے شہداء کی تعداد کم از کم 3 بتائی ہے لیکن زخمیوں کی تعداد کے بارے تاحال کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 1131361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131361/غاصب-صیہونی-رژیم-کیجانب-سے-غزہ-میں-ریڈکراس-کے-ہیڈکوارٹر-پر-حملہ-متعدد-پناہ-گزین-شہید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org