QR CodeQR Code

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف اوہائیو یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج

27 Apr 2024 06:27

اوہائیو یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو احتجاج ختم کرنے کی وارننگ دی، انکار پر گرفتار کیا گیا، "صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں" کا نعرہ لگانے والے طلباء کو جامعہ سے نکال دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اوہائیو یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاج کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اوہائیو یونیورسٹی کیمپس میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے درجن سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ اوہائیو یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو احتجاج ختم کرنے کی وارننگ دی، انکار پر گرفتار کیا گیا، "صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں" کا نعرہ لگانے والے طلبا کو جامعہ سے نکال دیا جائے گا۔

کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم خیمانی جیمز نے کہا تھا کہ صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق طالب علم جیمز خیمانی نے کہا تھا کہ اسرائیل صیہونیوں کا منصوبہ ہے، جو امن کے خلاف ہے، کولمبیا یونیورسٹی کی سینیٹ نے انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 1131408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131408/غزہ-میں-اسرائیلی-جارحیت-کیخلاف-اوہائیو-یونیورسٹی-کے-طلباء-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org