QR CodeQR Code

گلگت بلتستان، سرکاری اداروں، سکولوں، ہسپتالوں میں میٹھے مشروبات، کھانوں ہر پابندی

27 Apr 2024 11:20

تمام سرکاری اداروں کو کہا گیا کہ وہ عوامی آگاہی مہم چلائیں جس کے تحت صارفین کو چینی، شوگر والے مشروبات اور سوڈیم، شوگر اور TFA اجزاء والے کھانوں کے مضر اثرات سے آگاہ کیا جائے اور غیر صحت بخش کھانے اور مشروبات کی مارکیٹنگ بشمول میٹھے مشروبات اور سوڈیم، شوگر اور TFA اجزاء والی خوراک پر پابندی اور حوصلہ شکنی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے تمام سرکاری اداروں میں غیر صحت بخش خوراک اور مشروبات کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے پبلک پروکیورمنٹ اور سرکاری میٹنگز کے دوران غیر معیاری اشیاء خوردونوش اور مشروبات کی خریداری کوروک دیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ ڈیپارٹمنٹ و فوڈ سیفٹی آفیسر حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے باقاعدہ آفس میمورنڈم جاری کر دیا گیا ہے جس میں گلگت بلتستان فوڈ ایکٹ 2022ء کے باب-V، سیکشن-23(1) کے تحت حکومت گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اداروں میں شوگر سوڈیورن یا ٹرانس فیٹی ایسڈ (TFA) اجزاء والی اشیائے خوردونوش کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سوڈیم، شوگر اور TFA اجزاء کی زیادہ مقدار والے میٹھے مشروبات اور کھانے کی اشیاء اسکولوں، ہسپتالوں، عوامی پارکوں اور دیگر سرکاری مراکز میں دستیاب/ فروخت کرنے پربھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 
آفس میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ صحت مند اور غذائیت سے بھرپور کھانوں کو ترجیح دی جائے۔ تمام سرکاری اداروں کو کہا گیا کہ وہ عوامی آگاہی مہم چلائیں جس کے تحت صارفین کو چینی، شوگر والے مشروبات اور سوڈیم، شوگر اور TFA اجزاء والے کھانوں کے مضر اثرات سے آگاہ کیا جائے اور غیر صحت بخش کھانے اور مشروبات کی مارکیٹنگ بشمول میٹھے مشروبات اور سوڈیم، شوگر اور TFA اجزاء والی خوراک پر پابندی اور حوصلہ شکنی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1131447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131447/گلگت-بلتستان-سرکاری-اداروں-سکولوں-ہسپتالوں-میں-میٹھے-مشروبات-کھانوں-ہر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org