QR CodeQR Code

سکردو، علامہ شبیر میثمی کی سید باقر الحسینی سے ملاقات، علاقائی مسائل پر گفتگو

27 Apr 2024 11:31

سیکرٹری جنرل نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور موجودہ صورتحال کے حوالے پیغام بھی پہنچایا، علامہ باقر الحسینی نے سیکرٹری جنرل کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ صدر انجمن امامیہ بلتستان علامہ سید محمد باقر الحسینی سے ملاقات کی اور ان کے مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کی دعا فرمائی، بعدازاں موجودہ صورتحال اور علاقائی مسائل کے حوالے سے مفصل گفـتگو بھی ہوئی، سیکرٹری جنرل نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور موجودہ صورتحال کے حوالے پیغام بھی پہنچایا، علامہ باقر الحسینی نے سیکرٹری جنرل کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1131448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131448/سکردو-علامہ-شبیر-میثمی-کی-سید-باقر-الحسینی-سے-ملاقات-علاقائی-مسائل-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org