QR CodeQR Code

پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

27 Apr 2024 11:57

کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمود خان اچکزئی کیخلاف ایف آئی آر پر انکی عدالت میں پیشی کیلئے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا، جسے آج معطل کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف ایف آئی آر پر انکی عدالت میں پیشی کیلئے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ پولیس کی ہدایت دی گئی تھی کہ پشتونخوا میپ کے سربراہ کو آج 27 اپریل کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ تاہم محمود خان اچکزئی کی جانب سے وارنٹ کی عدم تعمیل ہوئی۔ جس کے باعث جوڈیشل مجسٹریٹ نائن کی عدالت نے آئندہ سماعت تک وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔ کیس کی آئندہ سماعت 31 مئی کو ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1131452

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131452/پشتونخوا-میپ-کے-سربراہ-محمود-خان-اچکزئی-وارنٹ-گرفتاری-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org