QR CodeQR Code

صیہونی جرائم کیخلاف امریکی یہودیوں کا احتجاجی مظاہرہ

27 Apr 2024 19:00

مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں کولمبیا یونیورسٹی میں منعقد ہونیوالے طلباء مظاہروں میں امریکی یہودیوں کے ایک گروہ نے بھی شرکت کی جبکہ عام فلسطینی شہریوں کیخلاف انجام پانیوالے صیہونی جنگی جرائم کیخلاف اپنے احتجاج دوران انہوں نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیخلاف نعرے لگائے اور اس غیرقانونی رژیم سے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا


اسلام ٹائمز۔ "صیہونیت مخالف یہود مخالف نہیں" یہ الفاظ ان امریکی یہودیوں کے متعدد نعروں میں شامل تھے کہ جنہوں نے غزہ میں غاصب صیہونیوں کے کھلے جرائم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا ہے۔

مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں کولمبیا یونیورسٹی میں منعقد ہونیوالے طلباء مظاہروں میں شریک یہودیوں کے اس گروہ نے متعدد پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے کہ جن پر "اسرائیل دنیا کے یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتا"، "پورے فلسطین کی خودمختاری واپس آئے گی" اور "حقیقی ربی صیہونیت کے خلاف ہیں" جیسی تحریریں لکھی تھیں جبکہ انہوں نے "یہودیت قبول صیہونییت نامنظور۔۔ اسرائیل کو اب ختم ہو جانا چاہیئے" جیسے نعرے بھی لگائے۔ امریکی یہودیوں کے اس گروہ نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیخلاف بھرپور نعرے لگائے اور بے گناہ فلسطینی شہریوں کے قتل عام پر مبنی اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے غاصب و غیرقانونی صیہونی رژیم سے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا۔


-


خبر کا کوڈ: 1131536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131536/صیہونی-جرائم-کیخلاف-امریکی-یہودیوں-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org