QR CodeQR Code

غیر قانونی چیکنگ، کراچی ٹریفک پولیس کے 17 افسران و اہلکار معطل

27 Apr 2024 21:54

ڈی آئی جی ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ چالان آفیسر بغیر باڈی کیمرے کے چالان نہیں کریں گے، ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو بلاوجہ تنگ نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی ٹریفک پولیس کے 17 افسران و اہلکاروں کو غیر قانونی چیکنگ کرنے پر معطل کر دیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایس او محمود آباد سمیت 17 افسران اور اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق محمود آباد ٹریفک سیکشن کے اہلکار ایکسپریس وے اور کاز وے پر چیکنگ کرتے تھے۔ اہلکاروں اور افسران کو وارننگ دی گئی کہ ٹریفک پولیس شہریوں کو بلاوجہ تنگ نہ کرے۔ ترجمان کے مطابق معطل اہلکاروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ جاتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف ڈی آئی جی ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ چالان آفیسر بغیر باڈی کیمرے کے چالان نہیں کریں گے، ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو بلاوجہ تنگ نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 1131578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131578/غیر-قانونی-چیکنگ-کراچی-ٹریفک-پولیس-کے-17-افسران-اہلکار-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org