QR CodeQR Code

کراچی میں غیر ملکیوں پر حملے میں جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کے لواحقین امداد سے محروم

27 Apr 2024 22:35

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس ہلکار کو انعامی رقم دی تھی، لیکن نور محمد مری کے لواحقین تاحال حکومت اور نجی سکیورٹی کمپنی کی راہ تک رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں غیر ملکیوں کے قافلے پر دہشتگرد حملے میں اپنی جان دینے والے سکیورٹی گارڈ کے لواحقین کو اب تک کوئی امداد نہ مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق سیکیورٹی گارڈ نور محمد مری اپنے بیٹے رضا حسین کے روشن مستقبل اور روزگار کی تلاش میں سانگھڑ سے کراچی آیا تھا۔ 19 اپریل کو لانڈھی میں دہشتگردوں نے غیر ملکی مہمانوں پر حملہ کیا، جس میں نور محمد مری شدید زخمی ہونے کے باعث دورانِ علاج دم توڑ گئے تھے۔ جاں بحق سکیورٹی گارڈ کے بھائی نے بتایا کہ نور محمد مری کی شہادت کے بعد حکومت نے کوئی داد رسی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اب تک کوئی تعزیت کرنے نہیں آیا، کسی نے یہ بھی نہیں پوچھا کہ جاں بحق ہونے والے نور محمد مری کے گھر کے حالات کیسے ہیں؟ دوسری جانب حملہ ناکام بنانے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس ہلکار کو انعامی رقم دی تھی، لیکن نور محمد مری کے لواحقین تاحال حکومت اور نجی سکیورٹی کمپنی کی راہ تک رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1131591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131591/کراچی-میں-غیر-ملکیوں-پر-حملے-جاں-بحق-سیکیورٹی-گارڈ-کے-لواحقین-امداد-سے-محروم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org