QR CodeQR Code

شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، محمد اکبر 

27 Apr 2024 22:50

جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے یوم شہداء کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ شہدا کی قربانیوں سے ہمشیہ ملت کے نوجوان بیدار ہوئے ہیں، شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہدائے جے ایس او کی یاد میں ہم ہمیشہ نوجوانوں کی تربیت اور طلبا کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد اکبر نے یومِ شہدائے جے ایس او پاکستان کے موقع پر مرکزی دفتر جے ایس او پاکستان سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہدا کی قربانیوں سے ہمشیہ ملت کے نوجوان بیدار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ شہدائے جے ایس او کی یاد میں ہم ہمیشہ نوجوانوں کی تربیت اور طلبا کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مرکزی صدر نے مزید کہا کہ یوم شہدا کے موقع پر آج ملک بھر کی تمام ڈویژنز میں شہدا کی یاد کو مناتے ہوئے فاتح خوانی، دعائیہ و شمع روشن پروگرامات منعقد کئے جائیں گے جو عملی طور پر یہ ثابت کررہے ہیں کہ ہم جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شہدا کی تنظیم کی سربلندی کے لئے کی گئی خدمات کو نہیں بھولے یہ انہی قربانیوں کا اثر ہے کہ یہ کارواں شب و روز سوئے منزل تیزی سے بڑھ رہا ہے، آج یوم شہدا جے ایس او پاکستان کے موقع پر شہدا جے ایس او سے عہد کرتے ہیں کہ ہم ان کے اس کارواں کو مضبوط، منظم اور فعال بنانے میں دستہ اول کے طور پر ہمہ وقت تیار رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1131598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131598/شہدائے-جے-ایس-او-پاکستان-کی-قربانیوں-اور-ان-خدمات-کو-فراموش-نہیں-کیا-جا-سکتا-محمد-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org