QR CodeQR Code

سارک سربراہ کانفرنس تعاون میں اضافے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر

11 Nov 2011 21:51

اسلام ٹائمز:مالدیپ میں سارک سربراہ کانفرنس تجارتی اور معاشی تعاون میں اضافے کے عزم کے ساتھ ختم ہو گئی، مشترکہ اعلامیہ میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ’’ادو اعلامیہ‘‘ میں تمام ممالک نے سافٹا معاہدے کے مکمل نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔ سارک ممالک کے وزرائے خزانہ کو خطے کے درمیان سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ سارک ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے اور خطے میں پاور ایکسچینج پروگرام کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ آٹھوں ممالک نے سارک فوڈ بینک کے آپریشنل مسائل اور خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ روکنے کے سمجھوتوں کیلئے کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔ مشترکہ اعلامیہ سے پہلے جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ریپیڈ ایکشن فورس بنانے کا معاہدہ ہوا۔ اس کے علاوہ سارک بیج بینک، علاقائی معیارات کے نفاذ سمیت تین معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ کانفرنس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت آٹھوں جنوبی ایشیائی ممالک کے سربراہ شریک تھے۔ امریکا، چین اور یورپی یونین سمیت نو ممالک نے مبصر کے طور پر اجلاس میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 113173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/113173/سارک-سربراہ-کانفرنس-تعاون-میں-اضافے-کے-عزم-ساتھ-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org