QR CodeQR Code

ایران کیخلاف علاقائی اتحاد بنانے کی امریکی کوششیں تیز، امریکی اخبار کا انکشاف

11 Nov 2011 22:51

اسلام ٹائمز:امریکا نے ان ممالک کو ہتھیار فروخت کرنے کے جو منصوبے بنائے ہیں ان میں سعودی عرب کیلئے 60 ارب ڈالرز مالیت کے جدید ایف پندرہ لڑاکا طیارے، اومان کیلئے اسٹنگر میزائل اور فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت کے منصوبے بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ایران کیخلاف علاقائی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کرتے ہوئے خطے میں اسلحے کے انبار لگانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق اوباما انتظامیہ نے خاموشی سے ایک منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت خلیجی اتحادی ملک متحدہ عرب امارات کو ہزاروں جدید بنکر بسٹر بم اور دیگر اسلحہ فروخت کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مجوزہ پیکیج آنے والے دنوں میں امریکی کانگریس میں پیش کیا جائے گا، جو 4900 بنکر بسٹر بم اور دیگر ہتھیاروں پر مشتمل ہو گا۔ اوباما انتظامیہ ایران کے مقابلے پر چھ خلیجی ممالک بحرین، اومان، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت کو یکجا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حالیہ مہینوں میں امریکا نے خلیج تعاون تنظیم کے رکن ملکوں سے باقاعدگی سے اسٹریٹجک مذاکرات کئے ہیں اور پینٹا گون ان چھ ملکوں کے درمیان انٹیلی جینس کے تبادلے اور فوجی ہم آہنگی میں بہتری کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران امریکا نے ان ممالک کو ہتھیار فروخت کرنے کے جو منصوبے بنائے ہیں ان میں سعودی عرب کے لئے 60 ارب ڈالرز مالیت کے جدید ایف پندرہ لڑاکا طیارے، اومان کے لئے اسٹنگر میزائل اور فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت کے منصوبے بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 113179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/113179/ایران-کیخلاف-علاقائی-اتحاد-بنانے-کی-امریکی-کوششیں-تیز-اخبار-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org