QR CodeQR Code

نیتن یاہو غزہ میں نسلی تطہیر کا مرتکب ہو رہا ہے، برنی سینڈرز

29 Apr 2024 17:45

گذشتہ روز ملکی ٹیلیویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے سینیئر یہودی سینیٹر نے غزہ میں جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم اسرائیل کے انسانیت سوز اقدامات کو "نسلی تطہیر" قرار دیا اور ان تمام جنگی جرائم پر نیتن یاہو کو جوابدہ بنانیکا پرزور مطالبہ کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ سینئر امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں فلسطینی متاثرین و پناہ گزینوں کی وسیع شہادتوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان تمام جنگی جرائم پر غاصب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

"یہود مخالفت" پر مبنی اس منگھڑت دعوے کہ جس کے ذریعے امریکہ میں فسلطین کے حامی یونیورسٹی طلباء کی احتجاجی تحریک کی جانب سے وقوع پذیر ہونے والے حالیہ وسیع احتجاجی مظاہروں کو بھی دبا دیا گیا ہے، کا حوالہ دیتے ہوئے امریکہ کے سینیئر یہودی سینیٹر نے تاکید کی کہ یہ "یہود مخالفت" نہیں بلکہ "سچائی کی وضاحت" ہے!!

برنی سینڈر نے کہا کہ غزہ میں رہائشی مکانات اور بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی سمیت 34 ہزار سے زائد عام شہریوں کا قتل عام ہی وہ واحد وجہ ہے کہ جس کے باعث اب لوگ چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو جوابدہ بنایا جائے۔

سینیئر امریکی سینیٹر نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس بات میں کوئی شک ہے کہ بنجمن نیتن یاہو اب جو کچھ کر رہا ہے۔۔ غزہ کی 80 فیصد آبادی کو بے گھر کر کے۔۔ یہ "نسلی تطہیر" ہے۔۔ یہی ہے اور بس!

برنی سینڈرز نے غزہ میں 10 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزینوں کی آخری پناہ گاہ رفح پر بھی اسرائیلی زمینی حملے کے خطرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے "نیتن یاہو کی جنگی مشین" کی مالی امداد کو فوری طور پر بند کئے جانے کا بھی ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1131956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131956/نیتن-یاہو-غزہ-میں-نسلی-تطہیر-کا-مرتکب-ہو-رہا-ہے-برنی-سینڈرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org