QR CodeQR Code

پاکستان دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کرے، رابرٹ او بلیک جونیئر

12 Nov 2011 01:17

اسلام ٹائمز:امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروپ افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے میں ملوث ہیں، ان دہشتگرد گروپوں کی کئی کارروائیوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان لشکر طیبہ سمیت تمام دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کرے۔ مالدیپ میں بات چیت کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا رابرٹ او بلیک جونیئر نے کہا کہ دہشتگرد گروپ افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے میں ملوث ہیں، ان دہشتگرد گروپوں کی کئی کارروائیوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کی تمام کارروائیوں سے نمٹے۔ رابرٹ او بلیک جونیئر نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں گذشتہ سال بہت اچھی پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان کی جانب سے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاک بھارت تجارت میں پیشرفت دونوں ملکوں کیلئے ہی نہیں بلکہ خطے کیلئے اچھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 113212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/113212/پاکستان-دہشتگرد-گروپوں-کیخلاف-کارروائی-کرے-رابرٹ-او-بلیک-جونیئر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org