QR CodeQR Code

غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

2 May 2024 18:45

پی ٹی آئی کی رہنما کا کہنا تھا کہ کسان کی یہ حالت زار بنانے والوں کی ناقص پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کی جانب سے ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے۔ رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گندم بحران کے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے تاکہ معلوم ہو کہ غلطی کس کی ہے۔ کسان آج آدھی قیمت پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے۔ کسان کی یہ حالت زار بنانے والوں کی ناقص پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کی جانب سے ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1132496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132496/غلطی-نگراں-حکومت-کی-ہے-اور-سزا-کسانوں-کو-مل-رہی-ڈاکٹر-یاسمین-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org