QR CodeQR Code

عراقی مزاحمت کیجانب سے مقبوضہ فلسطین میں واقع اہم صیہونی اہداف پر کروز میزائلوں کیساتھ کامیاب حملے

3 May 2024 13:19

عراقی مزاحمتی محاذ نے اپنے اعلان کیا ہیکہ اسنے ناجائز صیہونی قبضہے کیخلاف جاری فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین میں واقع اہم صیہونی اہداف پر متعدد کامیاب حملے کئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مظلوم فلسطینی عوام اور غاصب صیہونی رژیم کے ناجائز قبضے کے خلاف جاری اس کی دلیرانہ مزاحمت کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین کی جغرافیائی گہرائی میں واقع اہم صیہونی اہداف کے خلاف متعدد کامیاب حملے کئے ہیں۔ 

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے پہلے بیان میں عراقی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بئر السبع کے مقام پر واقع ایک اہم اسرائیلی ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس بیان کے مطابق یہ حملہ کروز میزائل کے ساتھ انجام پایا ہے۔

ادھر مقامی میڈیا نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ عراقی مزاحمتی محاذ نے مقبوضہ فلسطینی شہر تل ابیب میں واقع غاصب اسرائیلی رژیم کے گیلوت انٹیلیجنس سنٹر کو بھی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے کہ جس کا تعلق موساد کے ساتھ ہے۔

صیہونی ذرائع نے اس خبر پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

بعد ازاں جاری ہونے والے اپنے ایک دوسرے بیان میں عراقی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے بحیرہ مردار میں بھی غاصب صیہونی رژیم کے ایک اہم ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 1132628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132628/عراقی-مزاحمت-کیجانب-سے-مقبوضہ-فلسطین-میں-واقع-اہم-صیہونی-اہداف-پر-کروز-میزائلوں-کیساتھ-کامیاب-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org