QR CodeQR Code

امریکی سینٹرل کمانڈ چیف جنرل جیمز کی آرمی چیف سے ملاقات

12 Nov 2011 13:25

اسلام ٹائمز:آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فوجی سربراہان نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ایساف اور پاک فوج کے مابین تعاون بہتر بنانے پر غور کیا گیا، ملاقات میں پاک افغان سرحد سے متعلق معاملات پربھی بات چیت کی گئی۔


راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے امریکی سینٹ کام چیف جنرل جیمز میٹس نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق امریکی سینٹ کام چیف جنرل جیمز میٹس نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور، اتحادی افواج اور پاک فوج کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک افغان سرحد کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس نے جمعہ کی شب آرمی چیف جنرل کیانی سے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فوجی سربراہان نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ایساف اور پاک فوج کے مابین تعاون بہتر بنانے پر غور کیا گیا، ملاقات میں پاک افغان سرحد سے متعلق معاملات پربھی بات چیت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 113270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/113270/امریکی-سینٹرل-کمانڈ-چیف-جنرل-جیمز-کی-آرمی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org