QR CodeQR Code

سکردو میں 2 ارب روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ

4 May 2024 17:10

منصوبے کا افتتاح وزیراعظم میاں شہباز شریف کریں گے۔ گورنر گلگت بلتستان اور وزیراعلی گلگت بلتستان بھی ہمراہ ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سکردو میں دو ارب روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، منصوبے پر کام جلد شروع ہو گا۔ وفاقی سیکرٹری انٹر پرویژنل کوارڈینیشن ندیم ارشد کیانی نے سکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکردو میں جدید سہولیات سے مزین سپورٹس کمپلیکس بنایا جا رہا ہے، منصوبے پر دو ارب روپے خرچ ہونگے۔ کمپلکس کی چار دیواری پہلے ہی بن رہی ہے، اس کے دیگر حصوں کی تعمیر کیلئے منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔ بلتستان کے نوجوانوں کیلئے جدید سہولیات سے مزین سپورٹس کمپلیکس بنایا جا رہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو تفریحی مواقع فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کا افتتاح وزیراعظم میاں شہباز شریف کریں گے۔ گورنر گلگت بلتستان اور وزیراعلی گلگت بلتستان بھی ہمراہ ہونگے۔  


خبر کا کوڈ: 1132810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132810/سکردو-میں-2-ارب-روپے-کی-لاگت-سے-سپورٹس-کمپلیکس-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org