QR CodeQR Code

کراچی، پیپلز بس سروس میں نقد رقم کیبجائے اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف

4 May 2024 21:08

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے آٹومیٹڈ فیئر کلیلکشن سسٹم شروع کر دیا ہے، جس کے تحت مسافر اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرائے کی ادائیگی کر سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ سسٹم کا آغاز ہوگیا۔ پیپلز بس صارفین اب نقد رقم کے بجائے آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ کے ذریعے اپنا کرایہ ادا کر سکیں گے۔ ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے مطابق اسمارٹ کارڈ فی الحال پیپلز بس سروس میں قابلِ استعمال ہے۔ جلد آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ سسٹم کا دائرہ کار دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی بڑھایا جائے گا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے آٹومیٹڈ فیئر کلیلکشن سسٹم شروع کر دیا ہے، جس کے تحت مسافر اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرائے کی ادائیگی کر سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1132834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132834/کراچی-پیپلز-بس-سروس-میں-نقد-رقم-کیبجائے-اسمارٹ-کارڈ-سے-ادائیگی-کا-نظام-متعارف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org