QR CodeQR Code

انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار اعتراف جرم ہے، پی ٹی آئی

4 May 2024 18:09

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چرانے اور گندم بدانتظامی کرنیوالے ایک دوسرے کو قصوروار ٹھہرا رہے ہیں، اضافی گندم کی درآمد کا خمیازہ آج کسان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نون لیگی رہنماء حنیف عباسی کی تکرار کو اعتراف جرم قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی کے درمیان تکرار قوم کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں کی تلخ کلامی قومی خزانہ اور قوم کا مینڈیٹ چرانے میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا فارم 47 کی دھمکی دینا حقائق سے پردہ چاک کرتا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی گفتگو شفاف تحقیقات کی متقاضی ہے، اس بارے میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ مینڈیٹ چرانے اور گندم بدانتظامی کرنے والے ایک دوسرے کو قصوروار ٹھہرا رہے ہیں، اضافی گندم کی درآمد کا خمیازہ آج کسان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی بے سود تحقیقات قومی مجرمان کو بچانے کی کوشش ہے، جعلی فارم 47 بنانے کے پیچھے کارفرما عناصر کو بھی بے نقاب کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1132835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132835/انوار-الحق-کاکڑ-اور-حنیف-عباسی-کی-تکرار-اعتراف-جرم-ہے-پی-ٹی-ا-ئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org