QR CodeQR Code

کراچی، جناح اسپتال میں دو طلبہ تنظیموں آپس میں لڑ پڑیں

4 May 2024 21:14

کارکنوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مریضوں کے تیماردار اور اسپتال عملے کے افراد بھی زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ جناح اسپتال کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں تنظیموں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مریضوں کے تیماردار اور اسپتال عملے کے افراد بھی زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1132836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132836/کراچی-جناح-اسپتال-میں-دو-طلبہ-تنظیموں-ا-پس-لڑ-پڑیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org