QR CodeQR Code

قائد اعظم کی وفات کے بعد ہم اپنے مقاصد سے ہٹ گئے، حافظ نعیم الرحمان

4 May 2024 20:34

اسلام آباد میں عوامی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ بیرونی آقاؤں کے غلاموں نے ایسی نفرتیں پیدا کیں، جن سے ہمارے دشمنوں نے فائدہ اٹھایا، بنگال میں تفریق پیدا کی گئی، 76 سال سے پاکستان آزاد نہیں، ہمیں غلام بنا کر رکھا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ قائداعظم کی وفات کے بعد ہم اپنے مقاصد سے ہٹ گئے۔ اسلام آباد میں عوامی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں گندم، چینی، بجلی اور گیس کے بحران آتے رہتے ہیں، یہ بحران اس لیے ہیں کہ یہاں جبر کا نظام ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بیرونی آقاؤں کے غلاموں نے ایسی نفرتیں پیدا کیں، جن سے ہمارے دشمنوں نے فائدہ اٹھایا، بنگال میں تفریق پیدا کی گئی، 76 سال سے پاکستان آزاد نہیں، ہمیں غلام بنا کر رکھا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اشرافیہ گندم ایکسپورٹ بھی اپنی مرضی سے اور امپورٹ بھی مرضی سے کرتی ہے۔ جماعت اسلامی کے جلسے میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب کسانوں سے کھیتوں میں پڑی گندم سرکاری ریٹ پر خریدے، 1.1 ارب ڈالر کی مہنگی گندم خریدنے کی تحقیقات کی جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ آئی پی پیز سے مہنگی بجلی خریدنے اور معاہدے کے ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1132839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132839/قائد-اعظم-کی-وفات-کے-بعد-ہم-اپنے-مقاصد-سے-ہٹ-گئے-حافظ-نعیم-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org